ایفی ڈرین کوٹہ کیس، مزید دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

Ayfy drain quota case

Ayfy drain quota case

کوٹہ (جیوڈیسک) ایفی ڈرین کوٹہ کیس کے مزید دو ملزمان گرفتار کر لیے، عدالت نے انسداد منشیات فورس کو گیارہ اکتوبر تک مقدمے کا چالان پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت انسداد منشیات عدالت کے جج ارشد محمود تبسم نے کی، ن لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی عدالت پیش ہوئے۔ اے این ایف نے عدالت کو بتایا کہ کیس کے مزید دو ملزمان کو گرفتار کیے گئے ہیں۔

ان میں باسط عباسی اور احمد بلال شامل ہیں۔ کیس کے ملزمان کی تعداد 8 ہو گئی، اے این ایف نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس کا چالان مرتب کر کے پیش کرنے کے لیے مہلت دی جائے۔ عدالت نے گیارہ اکتوبر تک مہلت دیتے ہوئے اے این ایف کو آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔چالان کے بعد حنیف عباسی سمیت آٹھ ملزمان کے خلاف فرد جرم کی کارروائی کا آغاز ہو گا۔