گدون صنعتی زون میں صنعتیں لگانے والوں کے لئے بجلی پر پچاس فیصد رعایت

Mohsin Aziz

Mohsin Aziz

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختون خوا حکومت نے گدون صنعتی بستی میں صنعتیں لگانے والوں کے لئے بجلی کے نرخوں میں پچاس فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین محسن عزیز نے ذرائع سے گفت گو میں بتایا کہ پہلے مرحلے میں ہائیڈل پاور پراجیکٹس سے پیدا ہونے والی بجلی ترجیحی بنیادوں پرگدون انڈسٹریل اسٹیٹ کو فراہم کی جائے گی۔

محسن عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت کئی غیر ملکی سرمایہ کاروں نے خیبر پختون خوا میں ہائیڈل پاور اور تیل و گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دل چسپی ظاہر کی ہے۔ صوبائی سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چئیرمین کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے متاثرہ صوبے میں ترقی و خوش حالی کا دور واپس لانے کے لئے امن کی بحالی اور اقتصادی شعبے میں ترقی لازمی ہے۔