شاور چرچ میں دھماکے کرنیوالے خود کش حملہ آوروں کے خاکے تیار

Peshawar Church

Peshawar Church

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے چرچ میں دھماکے کرنے والے خود کش حملہ آوروں کے خاکے تیار کر لئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایک حملہ آور ازبک باشندہ تھا جبکہ دوسرا ساتھی پشاور کا مقامی رہائشی تھا۔ دونوں حملہ آور سانحے سے کچھ گھنٹے پہلے اندرون شہر آئے تھے۔

تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے کئی دوسرے افراد کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے بیانات اور ایف آئی اے کی تحقیقات کے بعد حملہ آوروں کے خاکے تیار کر لئے گئے ہیں جن سے ان کی شناخت آسان ہو جائے گی۔