اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فائرنگ کے واقعے میں ملوث مرکزی کردار سکندر کی اہلیہ ملزمہ کنول اور اسلحہ فراہم کرنے والے ملزم اختر علی پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اسلام آباد فائرنگ واقعے کی سماعت ہوئی جس میں ملزمہ کنول اور ملزم اختر علی پر فرد جرم عائد کی گئی۔
تاہم دونوں ملزمان نے عدالت کے روبرو صحت جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کی شہادتیں طلب کرلی جبکہ 27 گواہوں کی طلبی کے سمن بھی جاری کئے گئے ہیں، گواہوں میں پولیس اہلکار، ڈاکٹر اور سکندر کے ساتھ جانے والا ہوٹل ڈرائیور امجد بھی شامل ہے۔