وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت زلزلہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔بلوچستان کے ناراض دوستوں سے بھی مذاکرات کریں گے۔
وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ خوفناک زلزلے کے باعث دورہ برطانیہ مختصر کر کے لندن سے وطن واپس پہنچ گئے، ان کا کہنا تھا کہ زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں گے۔
ایک سوال پر وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ وہ خود جاکر زلزلہ زدہ علاقوں میں اپنا کیمپ لگائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھے اے پی سی میں مکمل اختیار دیا گیا ہے کہ میں ناراض دوستوں سے بات کروں اور ہم ان سے مذاکرات کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان اور حکومت بلوچستان میں اتنی استطاعت ہے کہ وہ اپنے زلزلہ متاثرین بھائیوں کی مدد کر سکے۔