پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے کوہاٹی گیٹ چرچ کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور صبح 6 بجے اندرون شہر پہنچے اور 12 بجے کے قریب چرچ پر حملہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کو شواہد ملے ہیں کہ چرچ پر حملہ کرنے والے دونوں خود کش حملہ آور صبح 6 بجے اندرون شہر پہنچے اور 12 بجے کے قریب چرچ پر حملہ کیا۔
ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھیجے گئے حملہ آوروں کے سر کے بال جلے ہوئے تھے، جس کے باعث ڈی این اے مکمل نہیں ہوسکا، اب دوسرے مرحلے میں دہشت گردوں کے دانتوں کے ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ دوسری جانب حساس اداروں کے اہلکاروں نے مزید 4 افراد کو شامل تفتیش کیاہے، جن کا تعلق پشاور سے بتایا گیا ہے۔