کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے نئی حلقہ بندیوں کی مخالفت کر دی۔ ڈاکٹر صغیر احمد کا کہنا ہے کہ فیصلے سے قبل حکومت نے کسی دوسری سیاسی جماعت کو اعتماد میں نہیں لیا۔
سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے قبل نئی حلقہ بندیوں کے فیصلے کے متعلق دنیا نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر صغیر احمد کا کہنا تھا کہ حکومت نے حلقہ بندیوں کے معاملے پر کسی بھی جماعت کو اعتماد میں نہیں لیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا جو بھی عمل عوامی امنگوں اور مفاد کے خلاف ہو گا ایم کیو ایم اس مخالفت کرے گی۔ اس سے قبل حکومت نے بلدیاتی نظام 2013 میں بھی عوام کو مزید بے اختیار بنا دیا تھا۔ صوبے میں حلقہ بندیاں کسی ایک جماعت کی خواہش پر نہیں بلکہ آئین اور قانون کے مطابق ہونی چاہیں۔