پاک بھارت کمپوزٹ ڈائیلاگ میں کئی گروپ کام کر رہے ہیں، سرتاج عزیز

Sartaj Aziz

Sartaj Aziz

نیویارک(جیوڈیسک) نیویارک مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کمپوزٹ ڈائیلاگ میں کئی گروپ کام کر رہے ہیں صرف دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے امید ظاہر کی ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی وزیراعظم کی ملاقات سے دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ہوں گے۔ نیو یارک میں جیو نیوز کے نمائندے عظیم ایم میاں کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئیمشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ اگر کمپوزٹ ڈائیلاگ دوبارہ شروع ہوجائے تو دونوں ممالک کے درمیان اہم پیش رفت شروع ہو سکتی ہے۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ جس طرح 6 اگست کا واقعہ رو نما ہوا ہے۔اس کے بعد دونوں ممالک کو ایسا طریقہ کار اپنانا چاہیے کہ حقیقت سامنے آ سکے۔ دونوں ممالک کے درمیان 2003 میں جو لائن آف کنٹرول سے متعلق معاہدہ ہوا تھا اس معاہدے کو پوری طرح نافذ کرنا چاہیے۔ نواز شریف اور امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات سے متعلق سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ افغانستان سے امریکی افواج واپس جا رہی ہیں۔

دونوں ممالک کو نئے اسٹرے ٹیجک ڈائیلاگ کا فریم ورک تیار کرنا چاہیے۔ دوسری جانب سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ نواز شریف اور من موہن سنگھ کے درمیان ملاقات سے مجموعی طور پر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری آئے گی۔