گوجرانوالہ میں دونوں بہنوں کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا : رپورٹ

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) سیم نالے سے ملنے والی دو بہنوں کی لاشوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی۔ دونوں کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق لاشوں پر کسی قسم کی مزاحمت کے نشان نہیں۔ دونوں کی موت سر اور پیٹ میں گولیاں لگنے سے ہوئی۔ قتل سے پہلے دونوں بہنوں کو زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

نوشہرہ ورکاں کے قریب سیم نالے سے ملنے والی لاشوں کی شناخت قلعہ دیدار سنگھ کی فائزہ اور صدف کے نام سے ہوئی تھی۔ ورثا کے مطابق دونوں بہنیں گھر سے کالج گئی تھیں جنہیں نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔ پولیس ابھی تک قاتلوں کا سراغ نہیں لگا سکی۔