گوجرانوالہ : مقتول بہنوں کوزیادتی کے بعد قتل کیا گیا، پوسٹمارٹم رپورٹ

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں میں گزشتہ روز قتل ہونے والی دو بہنوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کر دی گئی۔ دونوں بہنوں کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں کے گاوں مدن چک میں ایک سیم نالے سے گزشتہ روز دو بہنوں کی لاشیں ملی تھیں۔

میڈیکو لیگل آفیسر سول اسپتال ڈاکٹر عظمی کے مطابق دونوں بہنوں کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ لاشوں کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے لاہور بھجوا دیئے گئے ہیں۔ مقتول بہنیں گزشتہ روز کالج جانے کے لئے گھر سے نکلیں تھیں جن کی لاشیں بعدازاں مدن چک میں سیم نالے سے ملی تھیں۔ قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج ہے۔