بلدیاتی الیکشن کیلئے سندھ میں نئی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن جاری

 Municipal Election

Municipal Election

حکومت سندھ نے بلدیاتی انتخابات 2013 کے لئے نئی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹی فیکشن کے مطابق یونین کونسل، یونین کمیٹی، میونسپل کمیٹی، میونسپل کارپوریشن اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن حلقہ بندیاں کی جائیں گی جبکہ دیہہ، ٹپہ، سرکل، تحصیل اور اضلاع کی حدود میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جائے گا۔

یونین کی آبادی پندرہ ہزار سے تیس ہزار پر مشتمل ہو گی۔ ٹان کمیٹی میں تیس سے پچاس ہزار نفوس شامل ہوں گے۔ میونسپل کمیٹی پچاس ہزار سے تین لاکھ کی آبادی پر مشتمل ہو گی۔ میونسپل کارپوریشن میں تین لاکھ سے پینتس لاکھ کی آبادی شامل ہو گی۔