اسلام آباد (جیوڈیسک) ستمبر کے آخری ہفتے میں مہنگائی کے حساس انڈیکیٹرز میں اعشاریہ دو، نو فیصد اضافہ ہوا۔ غریب طبقے کے لئے مہنگائی کی شرح زیادہ بڑھ گئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق آٹھ ہزار ماہانہ آمدن والے افراد کے لئے قیمتوں میں اعشاریہ چار، ایک فیصد اضافہ ہوا۔
آلو، پیاز، ٹماٹر، دال مونگ، ماش اور چینی سمیت چودہ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ دال چنا، گندم، ایل پی جی سمیت پانچ اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ بیف، مٹن، گھی سمیت چونتیس اشیا کی قیمتوں میں اس دوران استحکام رہا۔