آرمی چیف اور چیف جسٹس کی ملازمت میں اضافہ قبول نہیں: تحریک انصاف

Mehmood Rashid

Mehmood Rashid

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف نے آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان کی مدت ملازمت میں توسیع کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تمام تعیناتیاں میرٹ پر کی جانی چاہیے۔

پنجاب اسمبلی لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ اگر آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان کی مدت ملازمت میں توسیع کی گئی تو بھرپور احتجاج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پبلک افیئریونٹ کا قیام پری پول رگنگ کی ابتدا ہے اور حمزہ شہباز کو وزیر اعلی کے اختیارات دینا صوبے کے عوام کے مینڈیٹ کے خلاف ہے۔ اپویشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم اس حوالے سے عدالت میں بھی جائیں گے اور احتجاج بھی کریں گے۔