کراچی : طالبان دھڑوں میں تصادم، حاتم محسود ہلاک، علاقے میں آپریشن

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن بونیر میں طالبان کے دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں طالبان رہ نما حاتم محسود مارا گیا۔ اس تصادم کے بعد پولیس اور رینجرز نے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔ گلشن بونیر میں 2 طالبان گروپوں میں تصادم کے بعد ولیس رینجرز کا آپریشن جاری ہے، ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کا مقامی رہنما حاتم خان محسود آپس کے مقابلے میں مارا گیا۔

مشتبہ افراد کو زیرحراست لیا گیا ہے، علاقہ کو کلیئر کرانے تک آپریشن جاری رہے گا، آپریشن میں ایس ایم جی گنوں سمیت اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ علاقے سے ملنے والے پریشر ککربم کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے گئے حاتم محسود کا تعلق کالعدم تحریک طالبان بیت اللہ محسود گروپ سے تھا۔