پیرس میں موسم گرما اور بہار کے ملبوسات کی نمائش

Paris Apparel Displaying

Paris Apparel Displaying

پیرس (جیوڈیسک) پیرس خوشبوں کے شہر پیرس میں ماڈلزنے موسم گرما اور بہار کے ملبوسات کی نمائش کی، تھائی لینڈ کی شہزادی سمیت کئی ہالی وڈ ستاروں کی موجودگی نے شو کو چار چاند لگا دیئے۔ خوبصورت باغ کی طرح سجے سٹیج پر حسین ماڈلز کی واک نے حاضرین کو سحر زدہ کر دیا۔

ملبوسات میں سیاہ، سرخ، سفید اور نیلے رنگوں کا حسین امتزاج پیش کیا گیا۔ دیدہ زیب ملبوسات کے علاوہ دلکش جوتے اور بیگ بھی شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ تھائی لینڈ کی شہزادی “سری وناری” سمیت کئی بین الااقوامی ٹاپ ماڈلز نے بھی شو میں شرکت کی۔ فیشن ڈیزائنرز کا کہنا تھا کہ ملبوسات کی تیاری میں شائقین کی پسند کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔