امریکی سینٹ نے اخراجات کے بل کی منظوری دے دی، براک اوباما نے کہا ہے کہ کانگریس حکومت کی قرضہ حاصل کرنیکی حد بڑھانے کی منظوری دے۔
صدر اوباما نے کہا کہ وہ کانگریس کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ کاروبار حکومت کو بند نہ کرے۔ انہوں نے کہا اگر پہلی اکتوبر سے شروع ہونے والے مالی سال کے بجٹ کی رقوم کی منظوری نہ دی گئی یا قومی قرضہ کے حصول کی حد کو بڑھا کر سولہ اعشاریہ سات کھرب ڈالر نہ کیا گیا تو کاروبار حکومت بند ہو جائے گا۔
اس صورتحال کو ”شٹ ڈاون” کہا جاتا ہے۔ امریکا میں آخری بار شٹ ڈاون چھ جنوری انیس سو چھیانوے کو ہوا تھا جو اکیس دِن تک جاری رہا۔ اخراجات کے بل کی منظوری امریکی سینٹ نے دی ہے لیکن کانگریس میں بل پر رائے شماری ہونا ہے۔