مذاکرات میں جرگے کو کردار نہ ملا تو اس عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، فضل الرحمن

Fazlur Rehman

Fazlur Rehman

اسلام آباد (جیوڈیسک) طالبان کے ساتھ قبائلی جرگے کے ذریعے امن مذاکرات کیے جائیں، مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ عمران خان بھی یہی چاہتے ہیں، اور قبائلی جر گے کو کردار نہ دیا گیا تو جے یو آئی امن مذاکرات کا حصہ نہیں بن سکے گی۔

جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہنا ہے کہ قوم نے فروری میں مینڈیٹ دیاتھا کہ نئی حکومت آنے پر قبائلی جرگہ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کر سکے گا۔ عمران خان نے بھی بالواسطہ اس جر گے کی تائید کی تھی، عمران خان اور تمام سیاسی جماعتیں اب بھی جرگے کے ذریعے امن مذاکرات کی خواہاں ہیں۔