بار سلونا (جیوڈیسک) ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر لوئنل میسی ٹیکس فراڈ کیس میں عدالت کے سامنے پیش ہو گئے۔ اسپینیش فٹبال کلب بارسلونا کے سٹرائیکر لوئنل میسی اپنے والد کے ساتھ ٹیکس فراڈ کیس میں آج عدالت میں پیش ہوئے۔ اسپین کی حکومت میسی اور ان کے والد کی جانب سے 40 لاکھ یورو سے زیادہ کے مبینہ ٹیکس فراڈ کی تحقیقات کر رہی ہے۔
حکام کے مطابق 26 سالہ میسی اور ان کے والد جارج ہوریشیو پر 2007 سے 2009 کے دوران غلط ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کا الزام ہے جبکہ چار بار کے فیفا بیسٹ پلئیر لوئنل میسی اور ان کے والد ان الزامات سے انکار کرتے ہیں۔