ملتان میں اسٹیج اداکارہ آرزو خان کو قتل کر دیا گیا

Arzoo Khan Kill

Arzoo Khan Kill

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں اسٹیج اداکارہ آرزو خان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق اداکارہ آرزوخان مقامی تھیٹر سے پرفارم کرنے کے بعد رات گئے گاڑی پر گھر جارہی تھی۔

اس دوران موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے رحمان پورہ کے قریب گاڑی پر فائرنگ کردی۔ جس سے آرزو خان ہلاک ہوگئی۔ لاش کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا معلوم ہوتا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔