کراچی (جیوڈیسک) کاروباری ہفتے کے آخری روز کراچی اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھا رہا ، تاہم اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس میں تین سو ترانوے پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
مارکیٹ کے آغاز سے ہی اتار چڑھا جاری رہا ایک وقت میں انڈیکس میں چار سو پینسٹھ پوائنٹس کی کمی بھی ہوئی اور اس دوران انڈیکس میں ایک سو اڑتالیس پوائنٹس اضافہ بھی ہوا تاہم اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس تین سو ترانوے پوائنٹس کمی سے بائیس ہزار تین سو ستاسی پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر اکیس کروڑ اکاسی لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔