پبلک ٹرانسپورٹ میں سی این جی گیس سلنڈر اتارنے کی مہم تیز کر دی گئی

چکوال : پبلک ٹرانسپورٹ میں سی این جی گیس سلنڈر اتارنے کی مہم تیز کر دی گئی۔ ٹریفک پولیس چکوال نے ون فائیو چوک سے ہائی ایس سے تین سلنڈر اتار کر مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مہروپیلو کا ریاض حسین ہائی ایس نمبر ایل ڈبلیو سی 6881 لے کر جا رہا تھا کہ ون فائیو چوک میں آپریشن انچارج سب انسپکٹر محمد ایوب نے روک لیا۔ گاڑی کے اندر تین سلنڈر نصب پائے گئے۔ جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔