ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے پوسٹ مین کو قتل کر دیا

لالہ موسی ٰ: ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے پوسٹ مین کو قتل کردیا، تفصیل کے مطابق محلہ عیدگاہ کا رہائشی نواح گائوں نندووال میں تعینات میاں ارشد بلز وغیرہ کی رقم تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے لے کر نندووال کے رہائشی ریٹائرڈ پوسٹ مین اللہ دتہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر لالہ موسیٰ مین پوسٹ آفس میں جمع کرانے جارہاتھاکہ خواص پورپل پر ناکہ لگائے ڈاکوئوں نے انہیں روک لیا۔

دوران تلاشی رقم نہ ملنے پر ڈاکوئوں نے مشتعل ہوکر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں میاں ارشد موقعہ پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اللہ دتہ معجزانہ طورپر محفوظ رہا ذرائع کے مطابق مقتول نے حفاظتی اقدام کے پیش نظر رقم اللہ دتہ کے پاس رکھی ہوئی تھی تاہم جب ایس ایچ اوتھانہ صدرلالہ موسیٰ سے رابطہ کیاتو انہون نے کہاکہ یہ ڈکیتی کی واردات نہیں ہے۔