صاف ستھرے ماحول کا قیام بلدیاتی اداروں کی اولین ذمہ داری ہے، عوامی تعاون کے ذریعے صاف ستھرا سرسبز ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے، نشاط ضیاء قادری

کراچی : میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کے ہمراہ شاہ فیصل زون کے تحت خصوصی صفائی مہم کا آغاز کردیا ،اس موقع سپر ٹینڈنگ انجینئر طارق مغل، ڈائریکٹر ہیلتھ اقبال احمد خان ،ایگزیگٹیوانجینئر گلشن اقبال زون ظفر بلوچ، ایگزیگٹیو انجینئر شاہ فیصل زون اسلم پرویز اور شاہ فیصل زون کے تمام محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ صاف ستھرے ماحول کا قیام بلدیاتی اداروں کی اہم اور اولین ذمہ داری ہے بلدیاتی افسران عوامی تعاون کے ذریعے علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنا کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں انہوں نے شاہ فیصل زون کے تحت صفائی مہم کے انعقاد کو صحت مند ماحول کے فروغ اور عوام کو صاف ستھرے معاشرے کے قیام کے حوالے سے احسن قدم قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کہ اپنے گھر کی طرح گلیوں اور محلوں کو بھی صاف ستھرا رکھیں اور شاہ فیصل کالونی میں صاف ستھرے ماحول کے قیام کے لئے بلدیاتی اداروں سے تعاون کیا جائے۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی نے کہاکہ ضلع شرقی کے تمام زونز میں صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنا کر شہر قائد کا مثالی ضلع بنا ئیں گے انہوں نے کہاکہ شاہ فیصل زون کی طرح ضلع شرقی کے تمام زونز میں 24 گھنٹے 3 شفٹوں میں صفائی وستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے گا بعد ازاں شاہ فیصل زون کے مختلف علاقوں میں صفائی وستھرائی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی نے متعلقہ افسران و عملے کی کا رکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ صفائی وستھرائی اور سرسبز ماحول کے قیام کے حوالے سے عوامی تعاون کے ذریعے اقدامات کئے جائیں صفائی ستھرائی کے عمل کو بہتر بنا نے کے ساتھ سرسبز ماحول کو بھی فروغ دیا جائے۔

میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی نے کہا کہ ضلع شرقی کی حدود میں کوڑا کرکٹ گلیوں اور سڑکوں پر پھنکنے اور اسے آگ لگا نے کے حوالے سے پابندی پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، کچرا کنڈیوں کی صفائی کی روازنہ کی بنیاد پر نگرانی کی جائے اور کچرے کی منتقلی کے حوالے سے کچرے کے ٹرک کو ڈھانپ کر ڈمپنگ پوائنٹ تک لے جانے کی ہدایت کی ہے۔

اس موقع پر شاہ فیصل زون کی جانب سے ایگزیگٹیو انجینئر شاہ فیصل زون اسلم پرویز نے شاہ فیصل کالونی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں صفائی وستھرائی کے حوالے سے خصوصی مہم پر تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے بتایا کہ شاہ فیصل زون کے تحت صفائی و ستھرائی کا عمل 24 گھنٹے جاری ہے جو 3 شفٹوں میں انجام دیا جاتا ہے نائٹ سوئپنگ کے دوران اہم شاہراہوں، بازاروں اور شاپنگ سینٹر ز کے اطراف صفائی و ستھرائی کے نظام کو بہتر بنا یا جارہا ہے۔