ٹوبہ ٹیک سنگھ (جیوڈیسک) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں معلم نے دینی تعلیم کے لئے آنیوالی 10 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق موضع 244 گ ب میں چھٹی جماعت کی طالبہ قرآن پاک پڑھنے کے لئے گاوں کے مدرسے گئی ، جہاں معلم صغیر نے اس سے مبینہ زیادتی کی اور فرار ہو گیا۔
پولیس نے بچی کے طبی معائنے کے بعد مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔