دہشتگرد کارروائیوں کا مرکز اب بھی پاکستان ہے: من موہن سنگھ

Manmohan Singh - Obama

Manmohan Singh – Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کی امریکی صدر بارک اوباما سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے الزام لگایا ہے کہ دہشتگرد کارروائیوں کا مرکز اب بھی پاکستان ہے، ان کا کہنا ہے کہ نوازشریف سے ملنے کا منتظر ہوں مگرتوقعات ذرا کم رکھی جائیں۔ وائٹ ہاوس میں ہونے والی اس ملاقات میں صدر اوباما نے بھارتی وزیراعظم کو اپنا دوست اور اتحادی کہہ کر مخاطب کیا۔امریکی صدر کا کہناتھا کہ بھارت دہشت گردی سے متاثر ہو رہا ہے۔ پاکستان سے کشیدگی کم کرنا امریکااور بھارت کے مشترکا مفادمیں ہے۔

امریکی صدر کا کہناتھاکہ بھارت نے سول جوہری توانائی میں واضح پیش رفت دکھائی ہے۔ امریکا بھارت سے غربت کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے۔ بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ وہ وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے خواہش مند ہیں۔ پاکستان میں موجود دہشت گرد عناصر کے باعث نواز شریف سے ملاقات سے وابستہ توقعات کم ہونی چاہئے۔ دہشت گردی کی کارروائیوں کا محور پاکستان میں ہونے سے بھارت کو مشکلات کا سامنا ہے۔