آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ پھیلنے لگی

Forest Fire

Forest Fire

کینبرا (جیوڈیسک) آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ پھیلنے لگی۔ ریسکیو اہلکار اور فائر فائٹرز کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔ آسٹریلیا کی ریاست نیو ساوتھ ویلز میں لگنے والی آگ نے مشرقی ٹاون شیلو بے Shallow Bay کا رخ کر لیا ہے۔

جہاں آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ میڈیا کے مطابق نیو ساوتھ ویلز کی ریاست میں چالیس مختلف مقامات پر آگ لگی تھی جس میں سے 18 مقامات کی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جا سکا۔ فائر فائٹرز کا عملہ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے آگ بجھانے میں مصروف ہے۔