طالبان کی گولی کا نشان بننے والی پاکستانی سولہ سالہ ملالہ یوسفزئی کو دنیا بھر سے ایوراڈ حاصل کر رھی ہے

سوات : سوات میں گذشتہ برس لڑکیوں کے لئے تعلیم کے لئے مھم چلانے پر طالبان کی گولی کا نشان بننے والی پاکستانی سولہ سالہ ملالہ یوسفزئی کو دنیا بھر سے ایوراڈ حاصل کر رھی ہے بلا مبالغہ ملالہ یوسفزئی کی بھادری اور جرات مندی کے تذکرے ھوئے اور ملالہ یوسفزئی کو دنیا کے تمام ممالک سے زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا جس قوم میں ملالہ یوسفزئی جیسی بھادر بیٹیاں ہوں اُس قوم کو گولی اور خودکش حملوں سے دہشت گرد شکست نہیں دے سکتے میں اپنا آج کا کالم اپنے وطن کی بھادر بیٹی ملالہ یوسفزئی کے نام کر رھا ہوں پاکستانی قوم کو ملالہ یوسفزئی پر فخر ہے گزشتہ روز دی ھیگ میں ملالہ یوسفزئی کو بچوں کے بین الاقوامی ایوارڈ 2013 سے نوازا گیا۔

اُنھیں یہ اعزاز 2011 میں نوبل امن انعام جیتنے والی یمنی نثراد صحافی توکل کرمان انسانی حقوق کی ممتاز راھنما نے تالیوں کی گونج میں دیا ملالہ یوسفزئی کو دیکھ کر تقریب میں موجود شرکا کے چھروں پر عجیب سی مسکراھٹ تھی ملالہ یوسفزئی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کھا کہ ھم سب کو دنیا میں جھالت کے خاتمے کے لئے اپنی کوشش تیز کرنا ھوگی دنیا میں ھر بچے کو سکول جانے کو مواقعے ملنے چاھیں اُنھوں نے بتایا کہ گذشتہ برس شدت پسندوں کے حملے سے میرے عزم میں مزید پختگی آئی ہے اُنھوں نے کھا کہ ھماری کوشش ھونی چاھیے کہ دنیا بھر کے بچے تعلیم کے زیور سے آراستہ ھو سکیں۔

یاد رھے بچوں کا بین الاقوامی امن ایوارڈ 2005 میں پندرنسیڈ کڈز رائٹس فونڈیشن نامی تنظیم نے شروع کیا تھا جبکہ اس اعزاز کے ساتھ ایک لاکھ یورو کی رقم بھی ادا کی جاتی ھے جو یہ اعزاز حاصل کرنے والے کے منصوبوں پر خرچ کی جاتی ھے تقریب میں سفیر پاکستان معظم احمد خاں بیگم لینا معظم خاں سفارتخانہ کے افسروں صحافیوں اور ھالینڈ کی انسانی حقوق کی تنظیموں اور ھالینڈ کے وزیر تعلیم اور دیگر حکومتی سرکردی شخصیات نے شرکت پاکستان انٹرنیشنل ایرلائن نے اپنی 40 سال سے ھالینڈ اور پاکستان کے درمیان دو ھفتہ وار پروازیں ختم کر دیں۔

7 ستمبر کو پاکستان روانہ ہونے والی آخری پرواز تھی پروازوں کی بندش سے ھالینڈ میں ستمبر پاکستانی کمیونٹی میں تشویش پائی جاتی ھے پاکستانی کمیونٹی نے وزیراعظم میاں نواز شریف اور دیگر حکام کو احتجاجی خطوط پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر اپنا احتجاج نوٹ کر دیا تاھم احکام کے کانوں میں جوں تک نھیں رینگی۔ مذکورہ پروازوں کی بندیش سے جرمنی ھالینڈ اور دیگر ممالک کے اڑھائی لاکھ پاکستانی متاثر ھونگے پی آئی اے کی انتظامیہ کی کوشش لوٹ مار اور غلط حکمت عملی کی سزا اورسیز پاکستانیز کو مل رھی ہے۔