لاہور، 11 سالہ لڑکے کے مبینہ اغوا کی کوشش ناکام

Accused Anwar

Accused Anwar

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے غازی آباد میں 11 سالہ لڑکے کے مبینہ اغوا کی کوشش کو اہل علاقہ نے ناکام بنا دیا۔ لاہور کے علاقے غازی آباد کا رہائشی گیارہ سالہ عزیر گھر سے باہر نکلا تو محلے میں انور نامی شخص نے اسے اغوا کرنے کی کوشش کی، عذیر کے شور بچانے پر اہل علاقہ نے ملزم انور کو پکڑ لیا۔

اور اس کی خوب درگت بناتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزم نے اعتراف کیا کو وہ بچوں کو بہلا پھسلا کر بدفعلی کیا کرتا ہے اور اسی غرض سے ہی عزیر کو لے جا رہا تھا، پولیس نے ملزم انور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔