بھارت، عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی

India building collapse

India building collapse

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی شہر ممبئی میں پانچ منزلہ عمارت گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد اٹھائیس ہو گئی۔ عمارت ممبئی کے صنعتی علاقے ڈاک یارڈ میں واقع تھی۔

ریسکیو ٹیمیں ملبے سے اب تک بتیس سے زائد افراد کو نکال کر ہسپتال پہنچا چکی ہیں جبکہ متعدد افراد ابھی بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو نکالنے اور عمار ت کا ملبہ ہٹانے کے لئے انتظامیہ بھاری مشینری کی مدد سے آپریشن کر رہی ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔