ملتان (جیوڈیسک) وکالت کا لائسنس حاصل کرنے کے لئے ٹیسٹ میں امیدوار کھلے عام نقل کرتے رہے نگرانوں نے بھی چپ سادھ لی۔ پنجاب بار کونسل کی جانب سے ہائی کورٹ بار کے ہال میں پینتالیس واں انٹی میشن ٹیسٹ ہوا جس میں ایک سو ساٹھ امیدواروں نے وکالت کے لائسنس کے حصول کے لیے شرکت کی۔
ٹیسٹ کے دوران وکلا کھلے عام نقل کرتے رہے اور موبائل فون پر سینئر وکلا کی خدمات حاصل کی گئیں لیکن اس کے باوجود چیئرمین ایگزامینر نے تمام صورتحال پر انکھیں بند رکھیں جبکہ نگرانوں نے بھی چپ سادھے رکھی۔ اس صورتحال پر متعدد امیدواروں نے سخت مایوسی کا اظہار کیا۔