اسلام آباد (جیوڈیسک) گاڑیوں کی چیکنگ کے جدید نظام نے بہت سے پردہ نشیں بے نقاب کر دیئے۔ اسلام آباد میں بہت سی اعلی شخصیات کے جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیاں استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اسلام آباد میں کئی سیاسستدان بیوروکریٹس اور انکے عزیز جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں۔
جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کا انکشاف موبائیل فون ویرفکیشن سسٹم کے ذریعے ہوا دو روز میں اعلی شخصیات کے زیر استعمال جعلی نمبر پلیٹ والی پندرہ گاڑیاں پکڑی گئیں۔ جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیاں چلانے والوں میں سابق سیکریٹری کا بیٹا بھی ملوث نکلا۔
پیپلز پارٹی کے اہم رہنما کا بھائی بھی جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی چلانے پر دھر لیا گیا۔ موبائیل ویریفکیشن سسٹم سے اب تک 4000 مشکوک افراد کی چیکنگ کی جا چکی ہے۔ دو روز میں 8500 گاڑیوں کے کوائف بھی چیک کئے گئے۔