پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا کے دو اراکین اسمبلی کو مختلف محکموں کا پارلیمانی سیکریڑی مقرر کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ خیبرپختون خوا حکومت کی جانب سے جاری۔
ہونے والے اعلامیہ کے مطابق قومی وطن پارٹی سے تعلق رکھنے والی رکن خیبر پختونخوا اسمبلی انیسہ زیب طاہر خیلی اور معراج ہمایوں خان کو پارلیمانی سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ انیسہ زیب طاہر خیلی کو ماحولیات اور معراج ہمایوں خان کو محنت کے محکمے سونپے گئے ہیں۔