ڈچ فٹ بال لیگ : الکمار کے ہاتھوں سخت حریف پی ایس وی کو شکست

Dutch Football League

Dutch Football League

ڈچ فٹ بال لیگ میں الکمار نے سخت حریف پی ایس وی کو دو ایک سے ہرا دیا، جرمن لیگ میں بھی دو میچوں کے فیصلے ہو گئے۔ پی ایس وی کے ہوم گرانڈ میں فٹ بال کا یہ اعصاب شکن مقابلہ ہوا، میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں ہوا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بھرپور اپنا جوش دکھایا، پی ایس وی کو اپنی سرزمین اور اپنے ہی شائقین کے سامنے کھیلتے ہوئے اضافی حوصلہ ملتا ہے۔

لیکن مہمان کھلاڑیوں نے ان کا یہ مان توڑ ڈالا اور تماشائیوں کی توقع کے خلاف میزبان ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر فتح حاصل کی، ادھر میونخ میں کھیلے گئے جرمن لیگ ڈورٹمنڈ نے فری برگ کو پانچ صفر سے پچھاڑ دیا، اسی ایونٹ میں وولفسبرگ نے بھی کامیابی سمیٹ لی۔