لاہور : جماعة الدعوة کے امیر حافظ سعید کے گھر کے باہر مشکوک شخص گرفتار

Hafiz Saeed

Hafiz Saeed

لاہور (جیوڈیسک) لاہور جماعة الدعوة کے امیر حافظ سعید کے گھر کے باہر سے مشکوک ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جوہر ٹاون پولیس نے مشکوک شخص کو حساس ادارے کے حوالے کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حافظ سعید کے گھر کے قریب سے گرفتا رشخص کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔