کراچی: شیریں جناح کالونی میں آپریشن، 20 افراد زیرحراست

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں کلفٹن کے علاقے شیریں جناح کالونی کے بلاک ون میں پولیس کی ٹارگٹڈ کاروائی منشیات فروشی سے وابستہ بین الصوبائی گروہ کا اہم سرغنہ گرفتار جبکہ 20 افراد کو حراست میں لے کر بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ اے ایس پی کلفٹن عبادت نثار کے مطابق جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر شیریں جناح کالونی بلاک ون میں پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔

کارروائی کے دوران منشیات فروشی سے وابستہ بین الصوبائی گروہ کے اہم سرغنہ اسلام شاہ کو گرفتار کر لیا جبکہ 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر 2 پستول،2 کلو گرام چرس اور تقریبا ڈھائی کلو گرام ہیروئن جس میں ہیروئن سے بھرے ہوئے کیپسول بھی شامل ہیں، قبضے میں لے لئے۔ گرفتار ملزم اسلام شاہ اپنی بس کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کر تا تھا اور بس کے خفیہ خانوں میں منشیات کو چھپا کر پشاور سے کراچی لا تا تھا، گرفتار اور حراست میں لئے گئے افراد سے مزید تفتیش جاری ہے۔