ہیمبرگ (جیوڈیسک) جرمنی میں گیس پلانٹ میں آگ لگنے کے بعد دھماکے سے سولہ افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے ہوف مین گیس پلانٹ کے ایک کلو میٹر تک کے اطراف کو خالی کرا لیا ہے۔
لڈوگشیفن شہر کے نزدیکی گاں ہارٹتھاسن کے تین ہزار رہائشیوں کو فوری طور پر گاں چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے اور کارکن امدادی کاموں میں مصروف ہیں، ابھی تک دھماکے کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا۔