ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد کی کنٹینر پر فائرنگ

Mastung

Mastung

مستونگ (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے کنٹینر پر فائرنگ کر دی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

لیویز ذرائع کے مطابق نجی کمپنی کا کنٹینر مستونگ شہر سے گزر رہا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کنٹینر کا سامنے کا شیشہ ٹوٹ گیا تاہم گاڑی میں موجود ڈرائیور اور کلینر محفوظ رہے۔ واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔