بھارت، منہدم عمارت سے ریسکیو آپریشن ختم،61 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

India

India

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی شہر ممبئی میں گرنے والی عمارت سے اکسٹھ افراد کی لاشیں نکالنے کے بعد امدادی کام ختم کر دیا گیا۔ بھارتی حکام کے مطابق ملبے سے تمام لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔

پانچ منزلہ عمارت کے گرنے کی وجہ سے مجموعی طور پر اکسٹھ افراد ہلاک ہوئے، ہسپتال میں زیر علاج کچھ زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ عمارت میں ٹوٹل بائیس خاندان رہائش پذیر تھے۔