عالمی تنظیم اہلسنت کے زیر اہتمام جامعہ سیدنا علی کچہری چوک گجرات میں عظیم الشان ”تاجدارِ ختم نبوت کانفرنس” کا انعقاد
Posted on September 29, 2013 By Tahir Webmaster گجرات
گجرات : عالمی تنظیم اہلسنت کے زیر اہتمام جامعہ سیدنا علی کچہری چوک گجرات میں عظیم الشان ”تاجدارِ ختم نبوت کانفرنس” کا انعقاد، ہزاروں شمع رسالت کے پروانوں کی پر جوش شرکت۔ فضاء نعرہ تکبیر ورسالت سے گونجتی رہی۔ حضرت پیر محمد افضل قادری کا قادیانی مذہب پر تحریر کردہ تحقیقی و مدلل مقالہ تقسیم کیا گیا۔ جبکہ کثیر علماء ومشائخ نے کانفرنس میں خصوصی طور پر شرکت کی۔
خطبۂ صدارت میں دربارِ عالیہ امیر ملت علی پور سیداں کے سجادہ نشین اور چیئرمین عالمی ختم نبوت فائونڈیشن پیر سید منور حسین جماعتی نے کہا کہ جد امجد امیر ملت حضرت پیر سید جماعت علی شاہ رحمة اللہ علیہ نے مئی 1908 میں بادشاہی مسجد میں مزرا قادیانی کو مباہلہ کا چیلنج کیا تھا اور 22 مئی کو پیشگوئی فرمائی تھی کہ مزرا قادیانی چند دنوں کے اندر ہلاک ہو جائیگا چنانچہ 26 مئی 1908 کو مزرا قادیانی چوک دال گراں لاہور میں لیٹرین کے اندر مردہ پایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ دربار عالیہ علی پور سیداں کے تمام عقیدت مندان، نظریہ ختم نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
عالمی تنظیم اہلسنت کے مرکزی امیر پیشوائے اہلسنت حضرت پیر محمد افضل قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ مرزا قادیانی نے نہ صرف نبوت کا جھوٹا دعویٰ کیا بلکہ اللہ رب العالمین، قرآن مجید، انبیاء کرام اور آل واصحاب کی بد ترین گستاخی کا ارتکاب کیا اور اپنی کتاب ازالہ اوہام میں خاتم النبیین حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی دجال، نزول مسیح اور فتنۂ یاجوج وماجوج کے بارے میں پیشگوئیوں کو غلط قرار دے کر دین کیخلاف شکوک وشبہات پیدا کرنے کی ناپاک سازش کی۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے منکر قادیانی مرتد کافر ہیں۔ خلیفہ اوّل حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے مسیلمہ کذاب اور دیگر منکر ین ختم نبوت اور نبوت کے جھوٹے دعویداروں اور اُنکے پیروکاروں کیخلاف اقدامات اٹھائے تھے لہذا اسلامی ریاست کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ منکرین ختم نبوت کیخلاف کردار ادا کرے۔
مبلغ برطانیہ علامہ محمد قاسم رضوی نے کہا کہ قادیانی انگریز کے ایجنٹ ہیں مزراقادیانی نے اپنی کتاب تبلیغ رسالت میں خود اپنے آپ کو انگریز کا خود کاشتہ پودا قرار دیا ہے اور برطانیہ سمیت دیگر یہودی وعیسائی ریاستیں قادیانیوں کی سرپرستی کر رہی ہیں لہذا مسلم ریاستیں قادیانی فتنہ کا انسداد کریں۔ خطیب اعظم گجرات صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی نے کہا کہ قادیانی اسلام اور پاکستان کے ازلی دشمن ہیں اور کئی کلیدی عہدوں پر فائز ہیں اور اندر ہی اندر پاکستان کے خلاف خطرناک سازشوں میں مصروفِ عمل ہیں ۔حکومت ِپاکستان کی دینی وملی ذمہ داری ہے کہ وہ قادیانیوں کو تمام سرکاری عہدوں سے ہٹا دے۔
عالمی ختم نبوت فائونڈیشن کے کنونئیر پیر تبسم بشیر اویسی نے کہا کہ عالمی ختم نبوت فائونڈیشن پاکستان اور دنیا بھر میں تاجدار ختم نبوت کانفرنسوں کا انعقاد کرے گی۔ اور نظریہ ختم نبوت کیلئے امت مسلمہ میں بیداری پیدا کر کے اسلام اور پاکستان کے دشمن قادیانیوں کیخلاف اقدام اٹھائے جائینگے۔ جامعہ سیدنا علی کے ناظم اعلیٰ علامہ راشد تنویر قادری اور خطیب اعظم لاہور مولانا ضیاء المصطفیٰ حقانی نے علماء و مشائخ پر زور دیا کہ وہ قرآن وسنت کی روشنی میں نظریہ ختم نبوت کے موضوع پر مسلمانوں کی تربیت کر کے اپنی ذمہ داری سے عہدہ برآہوں۔
خطیب ِاعظم گجرات علامہ شاہد چشتی نے ایک قرار دادکے ذریعے پاکستان میں نظام مصطفی کے نفاذ کا مطالبہ کیا اور انتظامیہ گجرات سے مطالبہ کیا کہ وہ گجرات یونیورسٹی سے فحاشی وبے راہروی ختم کرائے او ر ایسے سنیمائوں کو سیل کرے جہاں تباہ کن فحاشی پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں۔ مبلغ ختم نبوت صاحبزادہ فرید القمر سیالوی نے ایک قرارداد کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ قادیانیوں پر امتناعِ قادیانیت آرڈیننس کے تحت تمام اسلامی شِعار مثلا مسجد اذان وغیرہ کے استعمال پر سخت پابندی لگائے اور انتظامیہ گجرات فتح پور سمیت تمام مساجد کو مرتد قادنیوں سے واہگزار کرائے بصورت دیگر مسلمان سخت اقدامات اٹھانے پر مجبور ہونگے۔