یونین کو ٹگلہ اور یونین کونسل پچنند کے روڈز ٹوٹ پھوٹ کا شکار جگہ جگہ گڑھے بن گئے سڑک پر سفر کرنا دشوار ہو گیا

تلہ گنگ : یونین کو ٹگلہ اور یونین کونسل پچنند کے روڈز ٹوٹ پھوٹ کا شکار جگہ جگہ گڑھے بن گئے سڑک پر سفر کرنا دشوار ہو گیا بار بار کی درخواستوں اور اخبارات میں خبروں کی اشاعت کے باوجود محکمہ ہائی وے کے احکام کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی کو ٹگلہ اور پچنند کے نواحی دیہاتوں میں چلنے والی ٹرانسپورٹ کے مالکان اور دیگر نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا ہے کہ مذکورہ روڈ سخت شکست و ریخت کا شکار ہے اور حالیہ بارشوں سے روڈ بالکل تباہ ہو گیا ہے۔

سڑک مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے متعدد بار محکمہ کے احکام کو درخواستیں دیں اور وقتاً فوقتاً اخبارات میں خبریں بھی لگوائیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ٹرانسپورٹر حضرات نے وزیر اعلیٰ پنجاب، ڈی سی اوچکو ال اور محکمہ ہائی وے کے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔