نواز منموہن ملاقات : پانچ نکاتی ایجنڈے کو حتمی شکل دیدی گئی

Nawaz Meets Manmohan

Nawaz Meets Manmohan

نیویارک (جیوڈیسک) پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کے درمیان آج نیویارک میں ملاقات ہوگی۔ بات چیت کیلئے بلوچستان، کشمیر اور دہشت گردی سمیت 5 نکاتی ایجنڈے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان ناشتے پرہونے والی ملاقات پاکستانی وقت کے مطابق آج شام سات بجے ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے لیے پانچ نکاتی ایجنڈے کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے، جس میں بلوچستان میں بھارتی مداخلت، دہشت گردی اور کشمیر کے معاملے پر بھی بات ہوگی۔ اسکے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان امن مذاکرات کا معاملہ بھی زیرغورآئے گا۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے مشترکہ اعلامیہ یا مشترکہ پریس کانفرنس سے انکارکردیا ہے۔ میزبان منموہن سنگھ نے نوازشریف کے ناشتے کیلئے بوفے کا اہتمام کیا ہے، جس میں پاکستانی اور بھارتی کھانوں سے تواضع کی جائے گی۔ نوازمنموہن ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی۔ پاکستانی وفد میں سرتاج عزیز، خواجہ آصف، اسحاق ڈار، طارق فاطمی، مسعود خان اور جلیل عباس جیلانی شامل ہونگے۔