کراچی (جیوڈیسک) کراچی ستاروں اور علم و اعداد کی ماہر سامعہ خان نے نیویارک میں ہونے والی پاک بھارت وزرا اعظم کی ملاقات میں کسی مثبت پیش رفت کی امید نہیں۔ سامعہ خان نے ذرائع کو بتایا کہ بھارتی وزیراعظم من موہن اچھے انسان ہیں ،لیکن ان کے ستارے ساتھ نہیں دے رہے اور ان کے چاہنے کے باوجود مذاکرات میں بہتری کی کوئی امید نہیں ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کے ستاروں حال بتاتے ہوئے سامعہ نے کہا کہ نواز شریف اچھے انسان ہیں، وہ کبھی بھی پاکستان کے خلاف نہیں جائیں گے،بس انہیں خارجہ پالیسی کے لیے سخت محنت کرنا پڑے گی۔
سامعہ خان نے پاکستان کے بارے میں پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستا ن کا اچھا وقت آنے والا ہے ،نواز شریف کو ہمت سے کام لینا ہوگا ان کے لیے اگلے چھ ماہ انتہائی اہم ہیں ۔بھارت کا زائچہ کھینچتے ہوئے سامعہ نے خدشے کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارت کا مستقبل خطرے میں ہے، من موہن بھی مشکل میں پڑ سکتے ہیں۔ ستاروں اور علم و اعداد کی ماہر سامعہ خان نے پاک بھارت وزرائے اعظم کے زائچے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ستارے مثبت صورتحال پیش نہیں کررہے، اس لیے نیویارک میں ہونے والی ملاقات بھی خاص نہیں رہے گی۔