پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں کوہاٹی گیٹ گرجا گھر سمیت دیگر گرجا گھرو ں کی سیکیورٹی الرٹ ہے۔ پولیس حکام کے مطابق اتوار کے روز پشاورکینٹ اور اندرون شہر مختلف مقامات پر گرجا گھروں، مندروں اور گوردواروں پرپولیس اہلکار تعینات ہیں۔ واک تھرو گیٹس نصب ہیں۔
گرجا گھر میں داخل ہونے والے ہر شخص کو جامہ تلاشی کے بعد داخلہ کی اجازت دی جارہی ہے۔ 22 ستمبر کو دہشتگردی کا نشانہ بننے والے کوہاٹی گیٹ گرجا گھر میں بھی دعائیہ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔