پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کے مثبت نتائج نکلیں گے، سلمان خورشید

Salman Khurshid

Salman Khurshid

نیویارک (جیوڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید کا کہنا ہے کہ پاک بھارت وزرا اعظم کی ملاقات کے مثبت نتائج نکلیں گے۔ نیویارک میں بھارتی ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان خورشید نے امید ظاہر کی کہ منموہن، نواز ملاقات کے مثبت نتائج نکلیں گے۔

خطے میں منفی تاثرات کو ختم کرنے میں مدد ملے گی، سلمان خورشید اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھارتی وفد کا حصہ ہیں، تاہم انہوں نے الزام عائد کیا کہ نواز شریف کے پاک بھارت بات چیت کو پاکستانی فوج نقصان پہنچا رہی ہے۔