لوڈشیڈنگ بحران پر تین سال میں قابو پا لیں گے، رانا مشہود

Rana Mashood

Rana Mashood

لاہور (جیوڈیسک) وزیرتعلیم پنجاب رانامشہود نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے بحران پر تین سال میں قابو پا لیا جائیگا، چین اور ترکی کے ساتھ بجلی بحران کے حوالے سے اہم منصوبے بنائے ہیں، لاہور میں صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود کانجی اسکولوں کے کنونشن میں ذرائع ز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے پنجاب بڑے بھائی کاکردار ادا کر رہا ہے۔

بجلی بحران کے لیے سولر سسٹم اور دیگر انتظامات کیے جا رہے ہیں اورتین سالوں میں لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ تعلیمی پالیسی لائی جارہی ہے، مستحق اور قابل طلبا کے لئے انڈومنٹ فنڈ بنایا گیا ہے جس کی مدد سے وہ تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر سکیں گے۔