اسلام آباد (جیوڈیسک) یوٹیلیٹی سٹور کے اہلکاروں نے مہنگا چاول اور دال خرید کر ادارے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ ذرائع کے مطابق ادارے کے اہل کاروں کی جانب سے ٹوٹا اور باستمی چاول گیارہ روپے فی کلو تک مہنگا خریدا گیا۔
مہنگے چاول کی خریداری سے ادارے کو تین کروڑ اسی لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔ اس کے علاوہ چنے کی دال بھی مارکیٹ ریٹ سے مہنگی خریدی گئی۔ چنے کی دال مہنگے ریٹ پر لینے سے 57 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ ان سودوں میں پیپرا قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔