نواز شریف نے منموہن سنگھ کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی

Nawaz Sharif - Manmohan Singh

Nawaz Sharif – Manmohan Singh

نیویارک (جیوڈیسک) پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور بھارتی ہم منصب منموہن سنگھ کے درمیان ون آن ملاقات جاری ہے، ملاقات کے دوران نوازشریف نے ملاقات میں من موہن سنگھ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دے دی، نواز شریف نے ملاقات کے دوران بھارت کو لائن آف کنٹرول پر پیش آنے والے واقعات پر مشترکہ تحقیقات کی بھی پیش کش کردی ہے،بات چیت کے آغاز میں نوازشریف اور من موہن سنگھ کے درمیان پنجابی میں جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

ملاقا ت سے قبل نوازشریف نے پاکستان کے وفد کا بھارتی ہم منصب کو تعارف سے کرایا۔ پاکستان کاوفد سرتاج، خواجہ آصف، طارق فاطمی، اسحاق ڈار اور سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی اور اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب مسعود خان پر مشتمل ہے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال کی صورتحال پر بات چیت کی۔من موہن سنگھ نے بھارتی وفد کا وزیراعظم نوازشریف سے تعارف کرایا۔ بھارتی وفد میں بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشید، شیو شنکر مینن اور بھارتی سیکریٹری خارجہ شامل ہیں۔ ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے سیکریٹری خارجہ الگ الگ بریفنگ دیں گے۔