خیبرپختونخوا حکومت جان ومال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی، مارٹن جاوید

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان منارٹیز موومنٹ کے سرپرست اعلی مارٹن جاوید مائیکل کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت لوگوں کی عزت اور جان و مال کی حفاظت میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ عمران خان کی جانب سے پاکستان میں طالبان کا دفتر کھولنے کی بات نے ثابت کیا ہے کہ وہ طالبان کے نمائندے ہیں۔

مارٹن جاوید مائیکل کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کے بیان کو مسترد کرتے ہیں کہ پاکستان کا موجودہ آئین مسیحیوں کو تیسرے درجے کا شہری بناتا اور ان کے مساوی حقوق غصب کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بھی مسلم لیگ ن کی حکومت آئی مسیحی بستیاں جلائی گئیں۔ مقدمات درج ہونے کے باوجود ملزمان کو باعزت بری کر دیا گیا۔