سلمان خورشید بھارتی فوج کے کشمیر میں کرتوتوں پر توجہ دیں، چوہدری نثار

Ch Nisar

Ch Nisar

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خانے کہا ہے کہ بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشید کا پاک فوج اور آئی ایس آئی سے متعلق بیان غیرضروری، بلاجواز اور سفارتی آداب کے منافی ہے، بھارتی وزیرخارجہ کے بیان پر اپنے ردعمل میں چوہدری نثار علی خانے کہا کہ بھارتی حکمرانوں کا یہ وطیرہ بن گیا ہے۔

بے بنیاد الزامات سے نہیں کتراتے، انھوں نے کہا کہ سلمان خورشید کو اس قسم کی غیر سفارتی اور آداب کے منافی بیان دینے سے قبل بھارتی فوج کے کشمیر میں کرتوتوں کو دیکھنا چاہیے اور ان پر انھیں توجہ دینی چاہیے۔