پاکستان (جیوڈیسک) نے میران شاہ میں امریکی ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان کا موقف رہا ہے کہ ڈرون حملے فائدہ کے بجائے نقصان دہ ہیں۔
اس لئے پاکستان نے متعدد بار ڈرون حملے بند کرنے پر زور دیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈرون حملوں سے خطے میں امن استحکام کے قیام کی کوششوں پرمنفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اس لئے یہ حملے فوری طور پر بند ہونے چاہئیں۔